افغانستان صدر اشرف غنی زئی کا اپنا قبائلی نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

پیر 3 نومبر 2014 17:39

افغانستان صدر اشرف غنی زئی کا اپنا قبائلی نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

کابل(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنا قبائلی نام احمد زئی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام حکومتی اداروں اور میڈیا کو اپنا خاندانی نظام استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوان صدر کے ترجمان فالق وحیدی نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے صدارتی ایوان کی جانب سے تمام حکومتی اداروں کے انتظامی امور آفس کو خطوط جاری کئے گئے ہیں جن میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صدر کے نام کے ساتھ سے احمد زئی ہٹا دیں اور صدر کا نام صرف اشرف غنی پڑھا لکھا جائے ۔ واضح رہے کہ احمد زئی افغانستان کا سب سے بڑا پشتون قبیلہ ہے جو کہ ملک کے جنوب اور جنوب مشرقی علاقوں میں آباد ہے ۔

متعلقہ عنوان :