قوم کے حوصلے بلند، واہگہ بارڈر کی فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی
پیر 3 نومبر 2014 17:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء) واہگہ بارڈر پر دہشت گردی کے واقعے نے شہریوں کے جذبے کو نیا جوش دے دیا۔ پرچم اتارنے کی تقریب میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔ نعرہ تکبیر پاکستان زندہ باد اور دہشت گردی مردہ باد کے نعروں سے پریڈ ایریا گونج اٹھا۔ دہشت گرد ،پاکستانی قوم کے حوصلے توڑنے میں ناکام ہو گئے ۔
سانحہ واہگہ بارڈر کے باوجود پرچم اتارنے کی تقریب میں سیکڑوں شہری پہنچ گئے ۔ باب آزادی آنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ شہریوں کے حوصلے عزم اور وطن سے محبت کا جذبہ اپنے عروج پر نظر آیا ۔ پریڈ ایریا میں جیسے ہی پرچم اتارنے کی تقریب شروع ہوئی۔ علاقہ نعرہ تکبیر ، اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔(جاری ہے)
رینجرز اہلکاروں کے زمین پ پڑتے قدموں نے حاضرین میں نیا جوش بھر دیا۔
پریڈ ایریا میں نظر آنے والا روایتی جوش وخروش آج جنون کی شکل اختیار کر گیا ۔ کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان ، ڈی جی رینجرز پنجاب خان طاہر جاوید، سی سی پی او امین وینس نے پریڈ میں خصوصی شرکت کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کورکمانڈر لاہور نے کہا کہ بزدلانہ حملوں سے قوم کا حوصلہ ختم نہیں ہو سکتا ۔ دہشت گردوں کی جانب سے اتنی لاشیں گرانے کے باوجود شہریوں نے واہگہ بارڈر پہنچ کر کرارا جواب دے دیا کہ دہشت گردوں جتنا مرضی زور لگا لیں پاکستانی قوم دہشت گردی سے ڈرنے والی نہیں۔لاہور: (دنیا نیوز) دہشت گرد ،پاکستانی قوم کے حوصلے توڑنے میں ناکام ہو گئے ۔ سانحہ واہگہ بارڈر کے باوجود پرچم اتارنے کی تقریب میں سیکڑوں شہری پہنچ گئے ۔ باب آزادی آنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ شہریوں کے حوصلے عزم اور وطن سے محبت کا جذبہ اپنے عروج پر نظر آیا ۔ پریڈ ایریا میں جیسے ہی پرچم اتارنے کی تقریب شروع ہوئی۔ علاقہ نعرہ تکبیر ، اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ رینجرز اہلکاروں کے زمین پ پڑتے قدموں نے حاضرین میں نیا جوش بھر دیا۔ پریڈ ایریا میں نظر آنے والا روایتی جوش وخروش آج جنون کی شکل اختیار کر گیا ۔ کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان ، ڈی جی رینجرز پنجاب خان طاہر جاوید، سی سی پی او امین وینس نے پریڈ میں خصوصی شرکت کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کورکمانڈر لاہور نے کہا کہ بزدلانہ حملوں سے قوم کا حوصلہ ختم نہیں ہو سکتا ۔ دہشت گردوں کی جانب سے اتنی لاشیں گرانے کے باوجود شہریوں نے واہگہ بارڈر پہنچ کر کرارا جواب دے دیا کہ دہشت گردوں جتنا مرضی زور لگا لیں پاکستانی قوم دہشت گردی سے ڈرنے والی نہیں۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/243635#sthash.8c816zjH.dpuf
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.