خورشید شاہ نے حکومت سے ڈیزل‘ پیٹرول سمیت بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کردیا

پیر 3 نومبر 2014 19:51

خورشید شاہ نے حکومت سے ڈیزل‘ پیٹرول سمیت بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی ..

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے حکومت سے ڈیزل‘ پیٹرول سمیت بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کردیا، ہم کمزور ہونگے تو داعش جیسی دہشتگردی تنظیمیں ملک کی طرف رخ کرینگی،وزیر اعلیٰ سندھ کو تبدیل کرنے کے حوالے سے اب تک پارٹی میں کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ رات سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ فلور آف دی ہاؤس میں حکومت پر پریشر ڈالا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں میرے مطالبے پر حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں کم کیں جو خوش آئیندہے ڈیزل اور پیٹرول کی مزید چار روپے جبکہ بجلی کی قیمتیں بھی کم کی جائیں حکومت کی نیک نامی ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی بات کرنے والے عمران خان کنویں میں بیٹھ کر ٹرائیں ٹرائیں کیوں کر تے ہیں جہاں انہیں حکومت ملی ہے وہاں نوجوانوں ۷کیلئے کیا اقدامات کیے ہیں وہ بتائیں اپنی آبائی حلقے سے ہارنے والے کو پورے ملک سے جیتنے کی خوش فہمی نہیں ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے معیشیت کو بہت نقصان ہوا ہے نواز شریف کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاکر عوام میں جانا چاہیے خورشید شاہ نے مزید کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی ڈائیلاگ کا راستہ نکالا جائے حکومت اور پی ٹی آئی ڈائیلاگ پر آئیں سیاست میں کسی بھی بات کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو کہاتھا کہ حکومت کی مدت پانچ سال سے کم کرکے چار سال کردی جائے حکومت کا کہنا تھا کہ ہمیں پانچ سال کا منڈیٹ ملا ہے لیکن اگر اگر موجودہ حکومت بھی اپنا وقت چار سال کردے تو کافی مسائل حل ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی تنظیم اپنی پناہ گاہ اس کو سمجھتی ہے جہاں اسے محفوظ جگہ ملے ۔

متعلقہ عنوان :