بھارت کی واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی تقریب میں دہشتگردی کے خود کش واقعہ کی شدید مذمت

پیر 3 نومبر 2014 20:47

بھارت کی واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی تقریب میں دہشتگردی کے خود ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء) بھارت نے پیر کے روز واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی تقریب میں دہشتگردی کے خود کش واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ، بھارتی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کسی بھی سیاسی مقصد کا حصول ایسے ظالمانہ عمل کی اجازت نہیں دیتا ہم بغیر کسی تفریق کے ہر قسم کے دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی پر یقین رکھتے ہیں تاکہ اس پر ان کو شکست دی جاسکے ہماری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں یاد رہے اس خود کش حملے کے نتیجے میں دس عورتوں ، آٹھ بچوں اور تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت اکسٹھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :