صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہی اصل نوجوان قیادت موجود ہے ،سیدیوسف رضا گیلانی

پیر 3 نومبر 2014 21:47

صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہی اصل نوجوان قیادت موجود ہے ،سیدیوسف رضا گیلانی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3نومبر۔2014ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف پیپلز پارٹی ہی ایسی جماعت ہے جس کے پاس بلاول بھٹو زرداری کی شکل میں اصل نوجوان قیادت موجود ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نےلندن میں جاری آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستان فیوچر لیڈر ز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی عمریں 60سال سے زائد ہیں صرف پیپلز پارٹی ہی واحد پارٹی ہے جس کے پاس اصل نوجوان قیادت موجود ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ 1973کے آئین کی بحالی نے وفاق کو مضبوط کیا ہے اور پیپلز پارٹی کسی صورت کسی کو بھی آئین کو پامال کرنے نہیں دے گی۔

متعلقہ عنوان :