سراج الحق کا وزیرداخلہ چودھری نثار سے ٹیلی فونک رابطہ

پیر 3 نومبر 2014 23:39

سراج الحق کا وزیرداخلہ چودھری نثار سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3نومبر۔2014ء) جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے وزیرداخلہ چودھری نثار کو فون کرکے بنگلہ دیش میں اسلام پسند رہنماؤں کو دی جانےوالی سزاؤںکےحوالے سےعالمی اداروں سےرابطہ کرنے کےلئے زوردیا۔

(جاری ہے)

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بنگلہ دیش حکومت اسلام پسند راہنماؤں کو بھارت کی ایما پر سزائیں دے رہی ہے، حکومت پاکستان اس ظلم کو رکوانے کا فوری بندوبست کرے۔ چوہدری نثار نے سراج الحق کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان اس مسئلے پر نگاہ رکھے ہوئے ہے اور عنقریب وزارت خارجہ اس مسئلے کے حل کیلئے پیش رفت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :