بارش کا نیا سسٹم کل بالائی علاقوں میں داخل ہوگا ‘ محکمہ موسمیات

بدھ 5 نومبر 2014 11:10

بارش کا نیا سسٹم کل بالائی علاقوں میں داخل ہوگا ‘ محکمہ موسمیات

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعرات کو بارش کا نیا سسٹم بالائی علاقوں میں داخل ہوگا اور دو سے تین روز کی بارشوں کے بعد موسم سرما شروع ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اوراگلے چوبیس گھنٹوں میں مالاکنڈ ،ہزارا، پشاور اورراولپنڈی ڈویژن میں ہلکی بار ش جبکہ بلند وبالاپہاڑوں پر ہلکی برف باری کی توقع ہے۔

جمعرات کو بالائی علاقوں پر ایک بارپھربارش لانے والی ہواؤں کا راج ہوگا۔ جمعرات ہی نہیں جمعہ کوبھی راولپنڈی، سرگودھا ، لاہور ، گوجرانوالہ ڈویژن، خیبر پختونخوا ، کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں بارش ہوگی جبکہ کشمیر ، گلگت بلتستان اور گلیات کے پہاڑوں پر ہلکی برف باری کاامکان ہے اوراس کیساتھ ہی موسم سرما کی شروعات ہوجائیگی ۔

متعلقہ عنوان :