گیس کے نرخوں میں تین سے پانچ فیصد تک اضافے کا امکان‘ذرائع

بدھ 5 نومبر 2014 12:18

گیس کے نرخوں میں تین سے پانچ فیصد تک اضافے کا امکان‘ذرائع

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) حکومت کی طرف سے گیس کے نرخوں کو تین سے پانچ فیصد تک بڑھانے کا امکان ہے ۔ وزارت پٹرولیم کے ایک ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے نئے 6.6ارب ڈالر کے قرضے کے معاہدے کے وقت بجلی و گیس کے نرخوں کو بڑھانے اور سبسڈی کے خاتمے کا فیصلہ کیا تھا۔موجودہ سیاسی صورتحال خاص طور پر دھرنوں کی وجہ سے اس شرط پر ابتک عمل نہیں ہو سکاتھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان دبئی میں جاری مذاکرات کے بعد مطمئن ہونے کی صورت میں آئی ایم ایف ایک ارب ڈالر سے زائد کی قسط پاکستان کیلئے فراہم کرے گا۔آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان قرضے لیتے وقت طے کی گئی شرائط کو پورا کرے۔ اس لئے حکومت گیس کے نرخوں میں 3 سے 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کر سکتی ہے جسکے بعد موسم سرما میں گیس کے بل نمایاں طور پر بڑھ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :