آسٹریلوی میڈیا کو ٹیم کی شکست ہضم نہ ہوسکی، اسٹیڈیم سے مشکوک افراد پکڑے جانے کادعوی کردیا

بدھ 5 نومبر 2014 12:23

آسٹریلوی میڈیا کو ٹیم کی شکست ہضم نہ ہوسکی، اسٹیڈیم سے مشکوک افراد ..

ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) بتیس سال بعد بد ترین شکست آسٹریلیا کو برداشت نہ ہوسکی،آسٹریلوی میڈیا روایتی ہتھکنڈے اپناتے ہوئے سیریز میں شکست کو میچ فکسنگ قراردیدیا جبکہ دو مشکوک افراد کے پکڑنے کا دعوی بھی کردیا۔ بتیس برس بعد وائٹ واش کی ہزیمت آسٹریلوی میڈیا کو برداشت نہیں ہورہی۔ چنانچہ ایک آسڑیلوی اخبار نے فسانے گھڑنے شروع کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

اخبار نے دعویٰ کر دیا ہے کہ ابوظہبی ٹیسٹ کے دوران دو مشکوک افراد کو اسٹیڈیم سے باہر نکالا گیا تھا۔ جن پر الزام تھا کہ وہ میچ کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ بذریعہ فون کسی کو دے رہے تھے۔آسڑیلوی اخبار کے مطابق ایک بھارتی تو دوسرا یو اے ای سے تھا ۔ جن کے قبضے سے کئی سیل فونز بھی ملے۔ دعوی تو یہ بھی کیا جارہا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بھی ان مشکوک افراد سے سوال جواب کیے لیکن فی الحال آئی سی سی نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :