بجلی کی قیمتوں میں باون پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

بدھ 5 نومبر 2014 12:28

بجلی کی قیمتوں میں باون پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 نومبر 2014ء) حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں باون پیسہ فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں باون پیسے فی یونٹ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اضافے کا اطلاق رواں ماہ بلوں پر ہوگا تاہم لائف لائن اور کراچی کے صارفین اس اضافے سے مستثنٰی ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :