مٹھی میں غذائی قلت کے باعث مزید ایک اور بچی دم توڑ گئی،ہلاک بچوں کی تعداد 37 ہوگئی

بدھ 5 نومبر 2014 13:58

مٹھی میں غذائی قلت کے باعث مزید ایک اور بچی دم توڑ گئی،ہلاک بچوں کی ..

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) مٹھی میں غذائی قلت کے باعث مزید ایک اور بچی دم توڑ گئی جس کے بعد 5 ہفتوں میں غذائی قلت کی وجہ سے ہلاک بچوں کی تعداد 37 ہوگئی،مقامی سیاسی و سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق مٹھی کے سول اسپتال میں اڑھائی سالہ بچی زبیدہ دوران علاج دم توڑ گئی جو گزشتہ کئی روز سے زیر علاج تھی، گزشتہ 5 ہفتوں کے دوران ہلاک ہونے والی یہ 37ویں بچی ہے جبکہ سول اسپتال مٹھی میں اب بھی 80 بچے زیر علاج ہیں اور کئی بچوں کو حیدرآباد بھجوایا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، سندھ ہائیکورٹ اور وزیر خوراک سندھ کی جانب سے ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت کا نوٹس لیا گیا تاہم اس کے باوجود غذائی قلت کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :