تحریک انصاف کو پیشکش کر دی ہے کہ مذکرات میں پیدا ہو نے والے ڈیڈ لاک کو ختم کرانے کے لیے ثا لثی کا کردار ادا کر سکتا ہوں،سید خو رشید احمد شاہ

بدھ 5 نومبر 2014 17:24

سکھر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) قومی اسمبلی میں قا ئد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف کو پیشکش کر دی ہے کہ وہ ان کے اور حکو مت کے درمیان مذکرات میں پیدا ہو نے والے ڈیڈ لاک کو ختم کرانے کے لیے ثا لثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ اس با رے میں ان کی تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے بات ہو ئی اور ان سے اس حوا لے سے ملا قا ت بھی ممکن ہے ان کی کو شش ہو گی کہ مل بیٹھ کر معاملات حل کریں اور اگر انہیں بھی کہا گیا تو وہ بھی اس کا حصہ ہو نگے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر سندھ میں سیا ست کرنا چاہتے ہیں تو بھلے کریں ان کو اعتراض نہیں مگر اس سے قبل ان کو صو بوں کے حوا لے سے اپنا واضح موقف پیش کرنا ہو گا ان کا کہنا تھا کہ اکیس نو مبر کو لا ڑکا نہ میں عمران خان بیس ، تیس اور چالیس ہزار لوگ جمع کر سکتے ہیں پیپلز پا رٹی کا سندھ کی تقسیم کے حوا لے سے موقف واضح ہے اس میں کو ئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی آئے گی اور سندھ تقسیم کے مطالبے پر ایم کیو ایم ان سے الگ ہو ئی ہے تاہم پیپلز پا رٹی ایسے کسی مطالبے کو تسلیم نہیں کر ے گی ان کا کہنا تھا کہ میں نے نواز شریف سے گذارش کر دی ہے کہ وہ ایم کیو ایم کا خیال رکھیں اگر ان کو وفاق میں وزارتیں مل جا ئیں گے تو ان کو خو شی ہو گی انکا کہنا تھا کہ میری اسمبلی میں تقریر کے بعد حکو مت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بارے غور کر نے کی یقین دہا نی کرائی تھی اور اس پر عمل بھی کیا تا ہم اب بھی پیٹرول کی قیمتوں میں چھ روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر آٹھ روپے اور بجلی میں تین سے چار روپے فی یو نٹ کمی ہو سکتی ہے کیونکہ چار ماہ کے دوران عالمی سطح پرسو فیصد سے زاید کمی واقع ہوئی ہے اس لیے حکو مت سے کہا تھا کہ وہ صرف خزانے نہ بھرے عوام کو ریلیف بھی دے ان کا کہنا تھا کہ پا رٹی میں وزیر اعلیٰ سندھ کی تبدیلی کا کو ئی معاملہ زیر بحث نہیں اور نہ ہی ان سے کو ئی مشاورت ہو ئی ہے تاہم مراد علی شاہ کی کینڈین شہریت ختم ہو چکی ہے وہ پا رٹی کا حصہ ہیں اور اسندھ کو ایک اچھے وزیر خزانہ کی ضرو رت ہے ۔

متعلقہ عنوان :