قوانین کی خلاف ورزی پر سعودی نجی ٹی وی چینل کی نشریات بند کردی گئیں

بدھ 5 نومبر 2014 19:00

قوانین کی خلاف ورزی پر سعودی نجی ٹی وی چینل کی نشریات بند کردی گئیں

جدہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) سعودی عرب کی حکومت نے گذشتہ روز الاحساء شہر میں پیش آنے والے بدامنی کے واقعات کے بعد ریاض میں ”وصال“ ٹیلی ویڑن چینل کی نشریات بند کر دی ہیں۔سعودی وزیر برائے ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عبدالعزیز بن محی الدین خوجہ نے ٹیوٹر پر ایک مختصر بیان میں کہا کہ ملک میں امن وامان کو خراب کرنے اور فنتہ انگیزی کے مرتکب پر قسم کے اشاعتی اور نشریاتی ادارے کو بند کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ منگل کے روز الاحساء شہر میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد ’وصال‘ ٹی وی کے ریاض میں قائم دفتر کو بند کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالعزیز خوجہ نے الاحساء شہر میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں پانچ شہریوں کی اموات پرگہرے دکھ کا اظہار کیا۔ڈاکٹر خوجہ نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین ومذہب نہیں۔ یہ سب انسانوں کے یکساں دْشمن ہیں۔ سعودی عرب کی سر زمین میں بیرونی ہاتھوں کے ذریعے کی جانے والی دہشت گردی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ دہپشت گرد اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے سعودی عرب کے امن واستحکام کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں لیکن مملکت کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن کے ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :