Live Updates

عمران خان سراج الحق سے معافی مانگنے گئے تھے،غلط فہمیاں دور کرنا اچھا عمل ہے ، پرویز رشید

بدھ 5 نومبر 2014 20:34

عمران خان سراج الحق سے معافی مانگنے گئے تھے،غلط فہمیاں دور کرنا اچھا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سراج الحق سے معافی مانگنے گئے تھے،غلط فہمیاں دور کرنا اچھا عمل ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنما ملتے ہیں تو سب موضوعات پر بات چیت ہوتی ہے،ملاقات ہونا ایک اچھا سیاسی کلچر ہے،ملاقات سے جمہوری قوتوں کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے اسے سراہا جائے،تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق کیلئے علیحدہ علیحدہ حاضر ہونا ضروری ہے،عمران خان سیاست میں رکاوٹ نہ ڈالیں،پارلیمنٹ میں آئیں۔۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات