رائے ونڈ، کروڑوں روپے کے نادہندگان کرایہ داردکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

بدھ 5 نومبر 2014 22:43

رائے ونڈ، کروڑوں روپے کے نادہندگان کرایہ داردکانداروں کے خلاف کریک ..

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ /ایڈمنسٹریٹر اقبال ٹاؤن علی شہزاد کی ہدائت پر چیف آفیسر رائے ونڈیونٹ رانا طیب مقصود نے مین بازار میں اقبال ٹاؤن کے کروڑوں روپے کے نادہندگان کرایہ داردکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کی مدد سے مین بازار اور ٹرنک مارکیٹ میں 17دوکانیں سربمہر کی گئیں ،چیف آفیسر رائے ونڈیونٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں ان دوکانوں کو سیل کیا گیا ہے جنہوں نے مالی سال کے دوران سی او یونٹ میں کرائے کی مد میں کوئی رقم جمع نہیں کروائی ،انہوں نے بتایا کہ نادہندگان کے ساتھ صرف اتنی رعائت کی جاسکتی ہے کہ وہ سربمہر شدہ دوکانوں کے تمام بقایا جات ادا کرکے دوکانیں ڈی سیل کرواسکتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں تمام ڈیفالٹروں کی دکانیں سربمہر کرکے نیلامی کردی جائے گی ۔سر بمہر ہونے والی 17 دکانوں کے کرایہ دارمحمد اقبال ،محمد بشیر،محمد شریف ،حاکم علی ،محمد حنیف ،محمد عارف ،عبدالحفیظ،غلام رسول ،محمد اصغر ،محمد بشیر،محمد حسین،لال دین ،محمد شفیق ،منظور حسین ،اللہ وسایا ،حاکم علی اور محمد اسماعیل ہیں۔

متعلقہ عنوان :