وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

بدھ 5 نومبر 2014 23:06

وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ۔ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری حالیہ آپریشن اور ملک کی مجموعی امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزیر اعظم سے آرمی شریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔لائن آف کنٹرول ،آپریشن ضرب عضب سمیت ملک بھر کی امن وامان کی صورت حال پر گفتگو ہوئی جبکہ آرمی ف چیف نے وزیر اعظم کو آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جبکہ نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فوج کی عظیم کوششوں سے انتہا پسندی اوراور بد امنی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کریں گے اور قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے جبکہ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے موثر حکمت عملی اپنانا ہوگی اور اس فعل میں انسداد دہشت گردی کے ادارے نیکٹاکو بھی فعال کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کے تحفظ کے لئے شاندار روایات قائم کی ہیں کہ قوم کے لئے قابل فخر ہیں ۔دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن میں حکومت اور قوم عسکری قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔۔