میری بیٹی بہت شرمیلی ہے، سہانا اگر فلموں میں اہم کردارنبھائے تو مجھے خوشی ہوگی ‘ شاہ رخ خان

جمعرات 6 نومبر 2014 11:54

میری بیٹی بہت شرمیلی ہے، سہانا اگر فلموں میں اہم کردارنبھائے تو مجھے ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) شاہ رخ خان نے کہا کہ انھیں خوشی ہوگی اگر ان کی بیٹی سہانا کسی فلم میں اہم کردار نبھا سکیں۔بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان جن کی بیٹی سہانا ان کی فلم ”ہیپی نیو ایئر“میں مختصر کردار میں دکھائی دی ہیں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انھیں خوشی ہوگی اگر ان کی بیٹی کسی فلم میں اہم کردار نبھا سکیں، ان کی بیٹی بہت شرمیلی ہیں اس لیے فی الحال تو کوئی اہم کردار نہیں نبھا پائیں گی۔

(جاری ہے)

اداکار نے کہا کہ ان کی فیملی ان کے لیے بہت کچھ ہے یہی ان کے جینے کی وجہ ہے جب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہوتے ہیں تو نہ صرف ان کا ذہنی تناوٴ ختم ہوجاتا ہے بلکہ تمام تر تھکاوٹ بھی ختم ہو جاتی ہے۔ اداکار نے کہا کہ ان کے بچے آج کل کے بچوں کی طرح چالاک نہیں بلکہ بہت معصوم ہیں یہ ہی ان کے لیے بڑا تحفہ ہے۔

متعلقہ عنوان :