کئی سالوں بعد ہیپی نیو ایئر جیسی بے تکی فلم دیکھی‘ جیا بچن

جمعرات 6 نومبر 2014 11:57

کئی سالوں بعد ہیپی نیو ایئر جیسی بے تکی فلم دیکھی‘ جیا بچن

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) جیا بچن کا کہنا تھا کہ کئی سالوں بعد ہیپی نیو ایئر جیسی بے تکی فلم دیکھی ہے۔ میں نے یہ بات فلم کے اہم اداکاروں کو بھی بتائی ہے۔ جنوبی ہند کے معروف اخبار کے مطابق جیا بچن نے یہ باتیں حال ہی میں ممبئی میں ہونے والی ایک ادبی کانفرنس کے دوران کہیں۔ انھوں نے کہا میں نے بہت سالوں بعد ہیپی نیو ایئر جیسی بے تکی فلم دیکھی ہے۔

(جاری ہے)

میں نے یہ بات فلم کے اہم اداکاروں کو بھی بتائی ہے۔ انھوں نے مزید کہا میں نے یہ فلم اس لیے دیکھی کیونکہ ابھیشیک بھی اس میں تھے۔ میں نے اس سے کہا کہ تم سچ مچ عظیم فنکار ہو کیونکہ کیمرے کے سامنے اس قدر احمقانہ حرکتیں کرنا بھی آسان کام نہیں۔ ادب اور سینیما کے تعلقات پر مبنی ایک بحث میں خطاب کرتے ہوئے جیا بچن کا کہنا تھا آج سینما صرف کاروبار بن گیا ہے آرٹ نہیں رہا۔

متعلقہ عنوان :