کوٹ ڈیجی کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر ، ایک شخص جاں بحق

جمعرات 6 نومبر 2014 13:05

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) کوٹ ڈیجی کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ ڈیجی کے قریب بوزدار وڈا لنک روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے باہمی تصادم کے نتیجے میں 42 سالہ شخص ثناء اللہ جعفری شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاکر دم تور گیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے کوٹ ڈیجی اسپتال لائی گئی‘ کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔#