اقلیتوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پاکستان کیلئے بدنما داغ ہیں‘ سراج الحق

جمعرات 6 نومبر 2014 13:09

اقلیتوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پاکستان کیلئے بدنما داغ ہیں‘ سراج ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گزشتہ روز دو عیسائی میاں بیوی کو زندہ جلانے پر ردعمل کا اظہار کرتے کہا کہ قصور میں پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے، کسی بھی فرد کو کسی مسئلے پر سزا دینے کا قانونی، دینی ، شرعی کوئی اختیار نہیں جن لوگوں نے قانون ہاتھ میں لیا ہے وہ کتنے ہی بااثر کیوں نہیں،ان کو سزاملنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پاکستان کیلئے بدنما داغ ہیں،حکومت علما کرام اور سیاسی جماعتوں کو مل کراقلیتوں کا تحفظ یقینی بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا موقع پر خاموش تماشائی بنے رہنا قابل مذمت ہے۔

متعلقہ عنوان :