اداکارہ متھیرا نے ساحر لودھی کی فلم موسم میں آئٹم سونگ کرنے سے انکار کر دیا

جمعرات 6 نومبر 2014 13:27

اداکارہ متھیرا نے ساحر لودھی کی فلم موسم میں آئٹم سونگ کرنے سے انکار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) اداکارہ متھیرا نے ساحر لودھی کی فلم موسم میں آئٹم سونگ کرنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متھیرا نے ساحر لودھی کی فلم میں یہ کہہ کر آئٹم سونگ کرن سے انکار کر دیا کہ وہ فلموں میں صرف لیڈ رول کرنا ہی پسند کریں گی اور آئٹم گرل بننے کا انہیں کوئی شوق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ متھیرا کے انکار ساحر لودھی نے ایک فلم میں آئٹم سونگ کے لئے ایک معروف ماڈل کو لے لیا ہے تاہم ساحر لودھی بھی اس ماڈل کا نام منظر عام پر نہیں لانا چاہتے۔ واضح رہے کہ موسم کی شوٹنگ چند ماہ قبل شروع ہوئی تھی تاہم صرف چند دن کی شوٹنگ کے بعد اسے روک دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :