واہگہ بارڈر کے قریب مزید خود کش بمباروں کی موجودگی کی اطلاعات ، افغان باشندوں سمیت متعدد مشتبہ افراد زیر حراست

جمعرات 6 نومبر 2014 14:05

واہگہ بارڈر کے قریب مزید خود کش بمباروں کی موجودگی کی اطلاعات ، افغان ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) واہگہ بارڈر کے قریب مزید خود کش بمباروں کی موجودگی کی اطلاعات کے پیش نظر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے افغان باشندوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،پولیس ٹیموں کی جانب سے اب تک 35 افراد کو حراست میں لیا گیا جن کا براہ راست یا بالواسطہ ان تین عسکریت پسند تنظیموں سے رابطہ ہے جو دہشت گرد حملے میں ملوث ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حکام چار مزید خود کش بمبار تلاش کررہے ہیں جو بڑے اجتماعات کو نشانہ بنا سکتے ہیں جن میں حضرت امام حسین کے چہلم کے سلسلے میں ہونیوالا جلسہ شامل ہے۔ڈی آئی جی پولیس صاحبزادہ شہزاد سلطان کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ واہگہ بارڈر دھماکے میں ایک سے زائد دہشت گرد موجود تھے ۔انہوں نے رینجرز کی جانب سے حاصل کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج پر کہا کہ اس پر وقت سے قبل تبصرہ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیمیں حراست میں لئے گئے افراد کے کالعدم تنظیموں کیساتھ روابط کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہیں۔