ٹیسٹ کے مثبت نتائج آئیں گے، نئے ایکشن کے ساتھ بہترین باﺅلنگ کروں گا: سعید اجمل

جمعرات 6 نومبر 2014 16:54

ٹیسٹ کے مثبت نتائج آئیں گے، نئے ایکشن کے ساتھ بہترین باﺅلنگ کروں گا: ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ ان کے باﺅلنگ ایکشن میں تبدیلی آئی ہے اور امید ہے کہ ٹیسٹ کے مثبت نتائج آئیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ نئے ایکشن کے ساتھ این سی اے میں اچھے ٹیسٹ ہوئے ہیں اور امید ہے کہ آئی سی سی کو جو ٹیسٹ دیئے جائیں گے اس کے بھی مثبت نتائج آئیں گے۔

سعید اجمل کا کہنا تھا کہ کسی سے خوفزدہ نہیں ہوں، نئے ایکشن کے ساتھ بہترین باﺅلنگ کر کے ناقدین کو بھرپور جواب دوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں سعید اجمل نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ پرفارمنس شاندار تھی، اپنے کیرئیر میں بیٹنگ کی اتنی اچھی پرفارمنس نہیں دیکھی اور امید ہے کہ نیوزی لینڈ میں بھی ایسی ہی کارکردگی دیکھنے کو ملے گی۔