ورلڈکپ کا کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع، پاکستان اور بھارت 15 فروری کو آمنے سامنے ہوں گے

جمعرات 6 نومبر 2014 17:17

ورلڈکپ کا کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع، پاکستان اور بھارت 15 فروری کو آمنے سامنے ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) آئی سی سی ورلڈکپ 2015ءکا کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع ہو گیا ہے اور ایونٹ کا انعقاد 14 فروری سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ہو گا۔ دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں دو گروپوں میں 14 ٹیمیں جیت کا سہرا سجانے کا خواب لے کر اپنا سفر شروع کریں گے۔ گروپ اے میں انگلینڈ ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلادیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ورلڈ کپ کا اآغاز ورلڈ کپ کے افتتاحی روز یعنی 14 فروری کو دو میچ کھیلے جائیں گے جن میں سے پہلا میچ گروپ اے کی ٹیم سری لنکا اور نیوزی لینڈ جبکہ دوسرا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے آغاز کے دوسرے ہی روز کرکٹ کے شائقین کو بڑا معرکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی صورت میں دیکھنے کو ملے گا۔ دبئی میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کا ہر میچ ہی اہم ہوتا ہے لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو سب سے بڑا مقابلہ سمجھا جاتا ہے جو صرف کھلاڑیوں کو ہی نہیں بلکہ شائقین کو بھی پرجوش کر دیتا ہے۔

انہوں نے بھارت کے خلاف میچ جیت کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور 1992ءکی طرح اس بار بھی ورلڈ کپ جیتنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :