پیرمحل، بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، بہن ہلاک، بھائی شدید زخمی

جمعرات 6 نومبر 2014 17:19

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) اروتی لنک روڈ پر تیز رفتار روڈ لائنر کی موٹرسائیکل سوار بہن بھائی کو ٹکر بہن ہلاک بھائی شدید زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر775گ ب کا رہائشی اپنی بہن زہراں بی بی دختر بہادر علی کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار جارہے تھے کہ پیچھے سے تیز رفتار روڈ لائنر کوہستان بس نمبرLES-6295جوفیصل آباد سے ملتان جارہا تھا ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار خاتون زہراں بی بی موقع پر ہلاک ہوگئی جبکہ موٹرسائیکل سوا ربھائی شدید زخمی ہوگیا روڈلائنر ڈرائیو رموقع سے فرارہوگیا تھانہ اروتی پولیس نے روڈلائنر کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :