آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں حقانی نیٹ ورک کمزور ہوگیا ہے، امریکہ
جمعرات 6 نومبر 2014 18:13
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) افغانستان میں تعینات اتحادی فورسز کے ایک سینیئر امریکی کمانڈرنے کہاہے کہ پاکستان کی جانب سے شمالی وزیرستان میں کیے جانے والے آپریشن ضربِ عضب کے نتیجے میں حقانی نیٹ ورک کی افغانستان کی حدود میں حملے کرنے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔ایک انٹرویومیں لیفٹیننٹ جنرل جوزف اینڈرسن کا کہنا تھا کہ طالبان کی طرح حقانی نیٹ ورک میں بھی دراڑیں پڑ گئی ہیں۔
پاکستان کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کوموثر ٹہراتے ہوئے امریکی کمانڈر کا کہنا تھاکہ وہ طالبان کی طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور ایسا رواں سال پاکستان کی جانب سے شروع کیے فوجی آپریشن کے باعث ہوا ہے۔اینڈرسن نے مزید کہا کہ اس طرح افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔(جاری ہے)
امریکی کمانڈر کا یہ بیان حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سامنے آیا، جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے نتیجے میں اب حقانی نیٹ ورک کی کارروائیوں میں کتنا اثر باقی رہ گیا ہے۔
امریکی جنرل نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف افغان سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کا بھی تذکرہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ نیٹ ورک افغانستان میں اہم شخصیات پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔اینڈرسن نے انکشاف کیا کہ رواں سال 4,634 افغان پولیس اور فوجی اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 4,350 تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.