Live Updates

چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے حکومت نے تین ، پاکستان پیپلز پارٹی نے 2اور تحریک انصاف نے بھی 1نام پیش کردیا ،

حکومت نے پیپلز پارٹی اور پی پی پی نے حکومت کے ایک نام پر اعتراض کردیا

جمعرات 6 نومبر 2014 19:22

چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے حکومت نے تین ، پاکستان پیپلز پارٹی نے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے حکومت نے تین ، پاکستان پیپلز پارٹی نے 2اور تحریک انصاف نے بھی 1نام پیش کردیا جبکہ حکومت نے پیپلز پارٹی اور پی پی پی نے حکومت کے ایک نام پر اعتراض کردیا ہے ۔ معتبر ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد کا نام پیش کیا ہے یہ نام قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے رابطے پر پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ٹیلی فون پر پیش کیا ۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا چیف الیکشن کمشنر کیلئے ناصر اسلم زاہد کا نام پر پی ٹی آئی میں اتفاق ہے وہ قابل اعتماد شخصیت ہیں تاہم تینوں نام پی ٹی آئی کیلئے معزز اور قابل احترام ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دوسری جانب حکومت کی طرف سے سابق چیف جسٹس سعید الزمان صدیقی ، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اور سابق جج جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس اور پیپلز پارٹی کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ میاں اجمل اور جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کے نام پیش کئے گئے ہیں جن پر فریقین آپس میں بات چیت کے ذریعے کسی ایک نام پراتفاق کرسکتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ میاں اجمل اور پیپلز پارٹی نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کے نام پر اعتراض کیا ہے اس طرح اب تین نام رہ گئے ہیں جن پر بات چیت ہونے کا امکان ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات