کپتان کا نواز شریف کا استعفیٰ عدالتی تحقیقات سے مشروط کرنے کا اعلان، حکومت کا خیر مقدم

جمعرات 6 نومبر 2014 21:47

کپتان کا نواز شریف کا استعفیٰ عدالتی تحقیقات سے مشروط کرنے کا اعلان، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کی طرف سے وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے کے مطالبے کو عدالتی تحقیقات میں مبینہ دھاندلی ثابت ہونے سے مشروط کرنے سے متعلق بیان کاخیر مقدم کرتے ہوئے اسے مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات تو ہمارا اپنا مطالبہ ہے، ہر جماعت یہی بات کر رہی ہے اور ہم نے تو اس مطالبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک اصلاحاتی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو اپنا کام کر رہی ہے اور مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن کی تشکیل کے لئے پہلے ہی خط لکھا جا چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر وقت تحریک انصاف کے لئے تیار ہے، پہلے بھی مذاکرات عمران خان نے مسترد کئے تھے، اگر وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو شاہ محمود قریشی یا کسی دوسرے شخص کو آزادی دیں ، دو روز بعد ہماری مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اسحاق ڈار وطن واپس آ جائیں گے اور پھر ہم کہیں جا کر بھی تحریک انصاف سے ملنے کو تیا رہیں ۔

متعلقہ عنوان :