لاہورہائیکورٹ نے سولہ سالہ پراناقتل کیس نمٹاتے ہوئے عمر قید کے ملزم کو بری کردیا

جمعرات 6 نومبر 2014 22:56

لاہورہائیکورٹ نے سولہ سالہ پراناقتل کیس نمٹاتے ہوئے عمر قید کے ملزم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) لاہورہائیکورٹ نے سولہ سالہ پراناقتل کیس نمٹاتے ہوئے عمر قید کے ملزم کو بری کردیا۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مظہر اقبال سدھونے کیس کی سماعت شروع کی۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرودرخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ ٹرائل کورٹ نے شہری جبار کے قتل کے الزام میں ملزم مبشر کو بری جبکہ طیب کو سزاسنادی تھی اور اس واقع کو بھی سولہ سال گزر چکے ہیں ٹرائل کورٹ نے حقائق جانے بغیر فیصلہ سنایا جو آئین اورقانون کی واضح خلاف ورز ی ہے سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایاکہ ملزم پر جبار کو قتل کرنے کا الزام ہے جس کے واضح ثبوت موجود ہیں عدالت ریمارکس میں کہاکہ قتل کے مقدمے میں ایک جیسے ثبوت پر ایک ملزم کو بری اوردوسرے کو سزا کیسے سنائی جاسکتی ہے عدالت نے سولہ سالہ پرانا کیس نمٹاتے ہوئے ملزم کو بری کردیا۔