چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے وفاقی حکومت اور اپوزیشن لیڈر کا ایم کیو ایم سے رابطہ ،الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے مختلف ناموں پر مشاورت،
ایم کیو ایم نے جسٹس (ر) رانا بھگوان داس، جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد، جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی اور جسٹس (ر) غوث محمد کے نام تجویز کردیئے
جمعہ 7 نومبر 2014 23:39
کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء) چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے وفاقی حکومت اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے جمعہ کو ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ کیا اور الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے مختلف ناموں پر مشاورت کی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں بابر غوری اور ڈاکٹر فاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
اس رابطے میں وزیراعظم میاں نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے پیش کئے گئے مختلف ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل خورشید شاہ نے بھی ایم کیو ایم کی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔(جاری ہے)
حکومت اور اپوزیشن لیڈر کے رابطے کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس نائن زیرو پر منعقد ہوا جس میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے وفاقی حکومت اور اپوزیشن لیڈر کے رابطے پر مشاورت کی گئی اور ایک مشاورتی عمل کے بعد ایم کیو ایم نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے چار نام تجویز کئے ہیں جن میں جسٹس (ر) رانا بھگوان داس، جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد، جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی اور جسٹس (ر) غوث محمد شامل ہیں۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے ان ناموں کی فہرست کو وفاقی حکومت کو ارسال کردیا گیا ہے اور رابطہ کمیٹی کی جانب سے مرتب کئے گئے ناموں کی توثیق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کردی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ایم کیو ایم کی جانب سے وفاقی حکومت کو یہ سفارش کی گئی ہے کہ جسٹس (ر) رانا بھگوان داس اور جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد کے ناموں پر زیادہ غور کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.