مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب کا انعقاد

ہفتہ 8 نومبر 2014 11:28

مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب کا انعقاد

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8نومبر 2014ء) مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب ہوئی ۔ خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نئے ہجری سال چودہ سو چھتیس کے آغاز پر خانہ کعبہ کوغسل دینے کی تقریب ہوئی جس میں گورنر مکہ ، حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس ، شاہی خاندان کے افراد اور مختلف ممالک کی سفارتی شخصیات نے شرکت کی ۔ خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا ، جبکہ فرش کو آب زم زم اور عرق گلاب سے صاف کیا گیا ۔ صفائی کیلئے کھجور کے پتوں کی مدد سے تیار کردہ جھاڑو استعمال کیا گیا ۔ خانہ کعبہ کو ہرسال محرم الحرام کی پندرہ تاریخ اور یکم شعبان کو غسل دیا جاتا ہے ۔