پہلے لوگ رات آٹھ بجے ہمارے ڈراموں کا انتظار کر تے تھے ،اب اسی ٹائم پر سیاستدان شو لگا لیتے ہیں‘ زیبا شہناز

ہفتہ 8 نومبر 2014 12:11

پہلے لوگ رات آٹھ بجے ہمارے ڈراموں کا انتظار کر تے تھے ،اب اسی ٹائم پر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) سینئر اداکارہ زیبا شہنازنے کہا ہے کہ پہلے لوگ رات آٹھ بجے ہمارے ڈرامے لگنے کا انتظار کر رہے ہوتے تھے لیکن اب سیاستدان رات کو اپنے شو لگا لیتے ہیں ،عوام کے نام پر ووٹ لے کر آنے والے ہر وقت نند اور بھاوج کی طرح جھگڑتے رہتے ہیں ،اب تقریباً تمام فنکار رات کو ٹی وی پر سیاستدانوں کے شو دیکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں زیبا شہناز نے کہا کہ اسمبلی میں منتخب خواتین بھی اس طرح کے ملبوسات اورمیک اپ کر کے آتی ہیں جس سے شوبز کی لڑکیاں بھی دھنگ رہ جاتی ہیں اور فیشن میں انکی پیروی کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دوسرے ممالک کے کلچر کو اپناتے ہوئے اپنی ثقافت سے دوری اختیار کر لی جس سے ہماری نوجوان نسل اپنے اصل راستے سے ہٹ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو متحد ہو کر قوم بننا ہوگا بصورت دیگر ہم مشکلات سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔ زیبا شہناز نے کہا کہ مختلف حلقے اداکاروں کو اپنا قیمتی سرمایہ توقرار دیتے ہیں مگر انکی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جاتا ہے اور نہ اہی عزت دی جاتی ہے ۔بلکہ انکے مرنے کے بعد ان پر کتابیں لکھیں او رمکالے پڑھے جاتے ہیں۔