زندگی میں بہت دکھ دیکھے ہیں ،اللہ سے دعا ہے باقی زندگی ہنسی خوشی اور آسودگی سے گزرے ‘ شبنم مجید

ہفتہ 8 نومبر 2014 12:12

زندگی میں بہت دکھ دیکھے ہیں ،اللہ سے دعا ہے باقی زندگی ہنسی خوشی اور ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء)گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ زندگی میں بہت دکھ دیکھے ہیں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ باقی زندگی ہنسی خوشی اور آسودگی سے گزرے ،اداکاری کے شعبے میں جانے کی خواہش نہیں ،گلوکاری کے میدان میں ہی نام پیدا کر لوں تو یہی بڑی بات ہو گی ۔ ” اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔

(جاری ہے)

8نومبر 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ اپنی مختصر زندگی میں بہت صدمے برداشت کر لئے ہیں اور اب خدا سے دعا کرتی ہوں کی باقی کی زندگی خوشی کے ساتھ گزرے ۔

شبنم مجید نے مزید کہا کہ کبھی اداکاری کے شعبے میں جانے کا نہیں سوچا میں اپنے ہی شعبے میں رہ کر نام پیدا کرنا چاہتی ہوں اور اسکے لئے بھرپو رمحنت کر رہی ہوں۔ پاکستان نے گلوکاری کے میدان میں بڑے نام پیدا کئے ہیں میری خواہش ہے کہ میرا نام بھی اسصف میں شامل ہو جائے۔