فلم انڈسٹری کی نئی اننگز کا آغاز ہو چکا ہے، امید ہے فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے عروج پر پہنچ جائیگی، احسن خان

ہفتہ 8 نومبر 2014 12:29

فلم انڈسٹری کی نئی اننگز کا آغاز ہو چکا ہے، امید ہے فلم انڈسٹری دوبارہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کی نئی اننگز کا آغاز ہو چکا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ منفردموضوعات پرفلمیں بنائی گئی ہیں جن کو فلم بینوں نے دیکھا اورپسند کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے سینماگھروں میں اب بالی ووڈ کے ساتھ پاکستانی فلمیں بھی نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں جو نہایت خوش آئند بات ہے ۔ پاکستانی فلموں نے بالی ووڈاسٹارز کی فلموں سے زیادہ بزنس کیا جو خوشی کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سینما گھروں اورنگار خانوں کی ویرانی کے مناظر بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں ۔ امید ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری جس ڈگر پر چل پڑی ہے جسے اسے ترقی نصیب ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :