فلم انڈسٹری میں باصلاحیت فنکاروں اور ہدایتکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے، ریشم

ہفتہ 8 نومبر 2014 12:30

فلم انڈسٹری میں باصلاحیت فنکاروں اور ہدایتکاروں سے بہت کچھ سیکھنے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ زندگی میں جتنی شہرت ملی اس کا تصور بھی نہیں کیاتھا،پاکستان فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے باصلاحیت فنکاروں اور ہدایتکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ پڑوسی ملک کے ڈرامے نے کچھ وقت کے لیے ہماری انڈسٹری کوپریشانی میں ضرورڈالاتھا مگراب یہ بھوت اترچکاہے ہماری عوام پاکستانی فنکاروں کے کام کو پسند کررہے ہیں اورچاہتے ہیں کہ ہمارے ہاں معیاری فلمیں اور ڈرامے بنیں۔انہوں نے کہا کہ شاید ہی ایسا کوئی شخص ہوگا جو فلم انڈسٹری سے وابستہ ہو لیکن اسکی ترقی کے لئے دعا گو نہ رہتا ہو۔

متعلقہ عنوان :