نواز شریف کاروبار ملک میں ہے، عمران بتائیں پیسہ کہاں سے آرہا ہے، پرویز رشید

ہفتہ 8 نومبر 2014 13:28

نواز شریف کاروبار ملک میں ہے، عمران بتائیں پیسہ کہاں سے آرہا ہے، پرویز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا کاروبار ملک میں اور سب کے سامنے ہے، پی ٹی آئی چیف بتائیں ان کی شاہانہ طرز زندگی کا پیسہ کہاں سے آرہا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا کاروبار ملک میں اور سب کے سامنے ہے، نواز شریف کا کاروبار مسلسل کئی دہائیوں سے چل رہا ہے، پی ٹی آئی سربراہ بتائیں ان کے پاس شاہانہ طرز زندگی کا پیسہ کہاں سے آرہا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ عمران خان کے منہ سے بھیک کی باتیں زیب نہیں دیتیں، فلاحی کاموں کو سیاست کیلئے استعمال کرنا اچھی بات نہیں، ٹیکس کے پیسوں سے دھرنے چلانے والے ایسی باتیں نہ کریں

متعلقہ عنوان :