لندن: دہشتگردی کی سازش کے شبے میں4مسلمان نوجوان گرفتار

ہفتہ 8 نومبر 2014 13:34

لندن: دہشتگردی کی سازش کے شبے میں4مسلمان نوجوان گرفتار

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) لندن کے چار مقامات پرچھاپیمارکر دہشتگردی کی سازش کے شبے میں 3 پاکستانی نژاد افراد سمیت 4مسلم نوجوانوں کو حراست میں لے لیاگیاہے۔انسداد دہشتگردی سے متعلق اہلکاروں نے یہ کارروائی خفیہ سروس ایم آئی فائیو کی مدد سے کی ہے۔

(جاری ہے)

جن علاقوں میں چھا پے مارے گئے ان میں ساؤتھ آل، ہانسلو، ہائی ویکمب اورآکس بریج شامل ہیں اورخیال ظاہرکیاگیاہے کہ حراست میں لیے گئے افراد برطانیہ میں دہشتگردی کی سازش کررہے تھے۔

تاہم دہشتگردی کس نوعیت کی ہوناتھی اس کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔گرفتارافرادکی عمریں 19سے 27برس کیدرمیان ہیں۔یہ واضح کیاگیاہے کہ چاروں افرادشام جاکر دہشتگردی نہیں کرناچاہتے تھے بلکہ یہ برطانیہ ہی میں کارروائی کی تیاری کررہے تھے۔جن علاقوں سیگرفتاریاں کی گئی ہیں ان میں پاکستانی نڑاد افرادکی بھی بڑی تعدادآبادہے۔