بحرین میں ہزاروں افراد کا حکومت مخالف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 8 نومبر 2014 14:48

بحرین میں ہزاروں افراد کا حکومت مخالف احتجاجی مظاہرہ

ماناما(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) بحرین میں ہزاروں افراد نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا اور شاہ کیخلاف نعرے بازی کی ۔ غیر م لکی خبررساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی جزیرہ سینر میں ہزاروں بحرینی افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے بحرینی شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ کیخلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور واضح رہے کہ بحرین میں گزشتہ چند ہفتوں سے یوم عاشورہ کے موقع پر شیعہ زائرین پر سکیورٹی فورسز نے کریک ڈاؤن کیخلاف مظاہرے جاری ہیں ۔ ماناما میں ہونیوالے مظاہرے کے دوران سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا