امریکی گلو بٹ نے سینٹ جانز اسپتال کی نرسوں کو پیٹ ڈالا

ہفتہ 8 نومبر 2014 15:09

امریکی گلو بٹ نے سینٹ جانز اسپتال کی نرسوں کو پیٹ ڈالا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8نومبر 2014ء) پاکستان کے بعد اب ایک گلوبٹ امریکا میں بھی نکل آیا ہے۔ امریکا کے گلوبٹ کا نام چارلس لوگان ہے۔

(جاری ہے)

68 برس کے اس مریض نے لوہے کی راڈ سے سینٹ جانز اسپتال کی نرسوں کو پیٹ ڈالا۔ مینی سوٹا میں واقع اس اسپتال میں گلوبٹ نے آؤ دیکھا نہ تاو، راڈ مار مار کر کئی نرسوں کو زخمی کردیا۔ اس دوران پولیس نے اسے ٹیزر مارا جس کے بعد چارلس لوگان کچھ ہی دیرمیں دم توڑ گیا۔