عیسائی جوڑے کو زندہ جلانا غیرانسانی اور غیر شرعی فعل ہے ،سکندر شاہ

ہفتہ 8 نومبر 2014 16:18

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) اسلام میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا درس دیاگیا ہے کوٹ رادھا کشن میں عیسائی جوڑے کو زندہ جلانا غیرانسانی اور غیر شرعی فعل ہے ایسے گھناؤنے جرائم کو اسلام کے ساتھ نہ جوڑا جائے ان خیالات کا اظہار متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے مرکز اہلسنت میں کارکنان کی فکری نشست سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ اہلسنت والجماعت اور علماء اہلسنت نے ہمیشہ برداشت کے روئیے کو فروغ دیا ہے عدم تشدد ہماری پالیسی ہے قاتلوں کی گرفتاری اور سزا میں اسلام نہیں پاکستان کا فرسودہ نظام رکاوٹ ہے پاکستان میں قانون کی حکمرانی خواب بن گئی ہے کوٹ رادھا کشن کا واقعہ سرمایہ دار نظام کا شاخستانہ ہے سرمایہ دار اور جاگیردارعوام کو اپنا مزراع سمجھتے ہیں اہلسنت والجماعت مزدور اور کسان کا بھی حق لے گی عوام متحد اور بیدار ہوجائیں حضور اکرم ﷺ صرف مسلمانوں کے لئے نہیں سارے جہانوں کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کو عام کر کے نفرتوں کو ختم کیا جاسکتاہے کوٹ رادھا کشن واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے ملزمان کسی صورت بچنے نہیں چاہئیں اور بے گناہ افراد کو پھنسنا نہیں چاہیئے ہر صورت انصاف ہونا چاہیئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں صرف غیر مسلم نہیں مسلمان بھی انصاف سے محروم ہیں ملک میں معاشی سیاسی عدم استحکام ہے دہشت گردی کا ناسور ملک کی جڑوں میں بیٹھ گیا ہے 30نومبر کا جلسہ جتنا مرضی بڑا ہوجائے حکومت جانے والی نہیں ہے ملک کو مزید عدم استحکام میں لے جانے کے بجائے مردم شماری جیسے بنیادی کام فوری کئے جائیں گزشتہ سال قوم سے کروڑوں روپے بلدیاتی انتخابات کی فیس کے نام پر بٹورے گئے تھے اب بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی حلقہ بندیاں ہوں گی اس لئے قوم کے کروڑوں روپے واپس کئے جائیں اس موقع پر کلیم اللہ قائم خانی ، مولانا عبدالرحمٰن چاند ، مولانا کاشف حنفی ، محمد شاہد کشمیری ، تاج محمد بروہی ، ظہیر یونس قائم خانی ، عبداللہ راجپوت ، حاجی رحمت اللہ نائیوں اور دیگر اہلسنت رہنما بھی موجود تھے۔