سکھر،گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا ، بھائی فرار

ہفتہ 8 نومبر 2014 20:09

سکھر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا ، بھائی فرار ، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ، گھر میں کہرام مچ گیا ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے باگڑجی کے قریب کچے کے علاقے میں منور علی عرف حاجی وکیل جتوئی نامی شخص گھریلوں لڑائی کے باعث اپنی سولہ سالہ بہن مسمات شہزادی جتوئی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوست مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔

متعلقہ عنوان :