رانا بھگوان داس کے نام پر سب جماعتیں متفق ہوگئی تھیں، انکار کے بعد نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے مشاورت جاری ہے،سید خورشیدشاہ
ہفتہ 8 نومبر 2014 20:44
کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمدشاہ نے کہا ہے کہ رانا بھگوان داس کے نام پر سب جماعتیں متفق ہوگئی تھیں۔ان کے انکار کے بعد نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے مشاورت جاری ہے۔ اتوار کو لندن روانگی سے قبل نام پیش کردوں گا۔ تحریک انصاف نے ناصر اسلم زاہد کو مقرر نہ کرنے پر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔
میں نے شاہ محمود قریشی کو جواب دیا کہ احتجاج سب کا حق ہے۔میں نے وزیراعظم کو پرسنل مشورہ دیا کہ حکومت کی مدت 4سال کرلیں۔ 2017ء میں انتخابات دیکھ رہا ہوں۔ حکومت کی مدت ایک سال کم ہونا نوازشریف، حکومت اور جمہوریت کے حق میں بہتر ہے۔ وہ ہفتہ کو کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ سید خورشیداحمد شاہ نے کہا کہ ناصر اسلم زاہد کے نام پر پاکستان پیپلزپارٹی کو تحفظات ہیں تاہم چیف الیکشن کمشنر کے لیے رانا بھگوان داس کے نام پر سب متفق تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.