وفاقی حکومت نے چھوٹے کمرشل صارفین سے "ایکسٹرا" ٹیکس کی وصولی شروع کردی

ہفتہ 8 نومبر 2014 22:43

وفاقی حکومت نے چھوٹے کمرشل صارفین سے "ایکسٹرا" ٹیکس کی وصولی شروع کردی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) حکومت نے چھوٹے کمرشل صارفین کے بجلی کے بلوں میں چپکے سے “ایکسٹرا” ٹیکس لگا کر اس کی وصولی بھی شروع کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کے شدید دباوٴ پرچھوٹے کمرشل صارفین سے نیا ٹیکس بلوں میں وصول کیا جارہا ہے جس کا نام ایکسٹرا یا فردر ٹیکس رکھا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ ستمبر اور اکتوبر کے بلوں میں صارفین کو زائد بل وصول ہوئے جسے بعض صارفین نے جمع بھی کرادیا۔

(جاری ہے)

جن کمرشل صارفین پر یہ ٹیکس لگایا گیا ان میں چھوٹے دکاندار، موچی، نائی، قصائی، نان بائی اور ورکشاپ شامل ہیں جن کی جیبوں پر حکومت کی جانب سے چپکے سے ڈاکا مارا گیا ہے جو پہلے سے عائد کردہ جی ایس ٹی کے علاوہ ہے۔دوسری جانب لیسکو، فیسکو سمیت تمام ڈسٹریبیوشن کمپنیوں نے بلوں میں چپکے سے نئے ٹیکس کی مخالفت کی تھی اورحکومت کو آگاہ کیا تھا کہ یہ کام ایف بی ا?ر کا ہے اور زائد بل ا?نے کی صورت میں عوام ان کے دفاتر پرحملہ آور ہوں گے اس لئے ایکسٹرا ٹیکس نہ وصول کیا جائے تاہم وزارت خزانہ کے شدید دباوٴ پر خاموشی سے ٹیکس کی وصولی شروع کردی گئی۔