تھرپارکر، غذائی قلت سے مزید دو بچے جاں بحق، قحط متاثرین کی نقل مکانی جاری
پیر 10 نومبر 2014 11:14
تھرپارکر/چھاچھرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء) تھرپارکر میں غذائی قلت سے مزید دو بچے دم توڑ گئے، 43 دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 49 ہوگئی جبکہ چھاچھرو ، ڈاھلی سے قحط زدہ متاثرین کی نقل مکانی جاری ہے۔ تھرپارکر میں غذائی قلت سے مزید دو بچے دم توڑ گئے، 43 دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 49 ہوگئی۔حکومت سندھ کوئی خاطرخواہ انتظامات نہیں کر سکی ہے۔دوسری طرف غذائی قلت اور مویشیوں کے چارے کے بحران سے متاثرہ علاقوں تھرپارکر، چھاچھرو اور ڈاھلی میں لوگوں کی نقل مکانی تیزی سے جاری ہے ، چھاچھرو اور ڈاھلی تحصیلوں سے نقل مکانی کرنے والے قحطہ متاثرین کے قافلے آئے روز در بدری کا شکار ہیں، حکومتی امداد سمیت تمام تر امدادی کارروائیوں کا رخ مٹھی شھر تک محدود ہیں۔
(جاری ہے)
چھاچھرو انتظامیہ نے 30 روز گزرنے کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا، چھاچھرو تحصیل اور ڈاھلی تحصیل میں گذشتہ تین سال سے علاقہ مکینوں کا قحط مقدر بن چکا ہے، ان دیہاتوں میں غذائی قلت برقرار ہے، ریلیف کی گندم بھی دور دراز دیہاتوں تک نہیں پہنچ سکی ہے، مٹھی سول ہسپتال میں جہاں بچوں کی اموات میڈیا کی رپورٹ ہوتی ہیں وہاں پر تو امدادی کارروائیاں سرگرم ہیں مگر چھاچھرو کے دور دراز 675 گائوں میں جہاں نہ سڑکوں کی سہولیات ہیں وہاں پر جو بچے غذائی قلت سے موت کا شکار بنتے ہیں وہاں پر نہ ہی میڈیا کی رسائی ہوتی ہے،نہ کوئی امدادی ٹیمیں ، متاثرین کے قافلے آئے روز سسسک سسک کر گذر رہے ہیں مگر انتظامیہ کے کان پر جون تک نہیں رینگ رہی ۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.