سندھ حکومت میں تبدیلی نہیں ہو رہی ، ق لیگ کا وجود ختم ہو گیا، شرجیل میمن

پیر 10 نومبر 2014 11:14

سندھ حکومت میں تبدیلی نہیں ہو رہی ، ق لیگ کا وجود ختم ہو گیا، شرجیل میمن

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ لندن میں آج پیپلزپارٹی کا کوئی بڑا اجلاس نہیں ہو رہا ہے ، نہ سندھ حکومت میں کوئی تبدیلی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس سے پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ لندن میں آج پیپلزپارٹی کا کوئی بڑا اجلاس نہیں ہو رہا ہے اور سندھ حکومت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے واقعات میں کمی ہوئی ۔ان کا کہنا ہے کہ تھر میں حکومت ریلیف کا کام بخوبی انجام دے رہی ہے ۔ تھرپارکر میں بارش نہیں ہوئی ، اس میں حکومت کچھ نہیں کر سکتی ۔ پورے پاکستان میں 600 بچوں کی روزانہ اموات ہوتی ہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کا وجود ملک میں عملاً ختم ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :