”ائر وولف“ کا ہیرو کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

پیر 10 نومبر 2014 12:07

”ائر وولف“ کا ہیرو کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء)ائیر وولف نے اداکار جین مائیکل کو راتوں رات قسمت کا دھنی بنا دیا تھا لیکن اس دور میں ایک قسط کے دو لاکھ ڈالرز لینے والا یہ اداکار آج برے حال میں ہے۔ امریکا کی مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل 80ء کی دہائی کی یہ مقبول سیریز کون بھول سکتا ہے۔ ائیر وولف کے مخصوص میوزک، ایکشن اور جاندار اداکاری نے اسے لوگوں کا پسندیدہ بنا دیا تھا۔

یہ سب کچھ یاد ہے تو پھر اس کے مرکزی کردار بھی آپ کو یاد ہی ہوگا۔

(جاری ہے)

جین مائیکل کی جاندار اداکاری نے انہیں سب سے ممتاز بنا دیا تھا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شہرت کی بلندیوں کو چھونے والا یہ اداکار کس حال میں ہے۔ جین مائیکل جسے آپ نے منٹوں میں کئی کامیاب مشنز کرتے دیکھا۔ آج وہ ایک پیر سے معذور ہے۔ منشیات کے استعمال اور شراب نوشی نے اس کی زندگی بدل دی ہے۔

رفتہ رفتہ سب کچھ ہاتھوں سے نکلنے لگا۔ کل ایک قسط کے دو لاکھ ڈالر لینے والا یہ اداکار آج مقروض ہے۔ جین کے دو ایکسیڈینٹ ہوئے۔ انفیکشن کی وجہ سے ایک ٹانگ کو پہلے ٹخنوں سے کاٹنا پڑا اور بعد میں اسی ٹانگ کو مزید اوپر سے کاٹا گیا۔ جین آج زندگی سے لڑ رہا ہے اور جینے کے لئے منشیات اور شراب نوشی سے بھی جان چھڑا رہا ہے۔