برطانیہ ‘بیمارمالکن کو دیکھ کر پالتو گھوڑابھی آبدیدہ ہوگیا

پیر 10 نومبر 2014 12:17

برطانیہ ‘بیمارمالکن کو دیکھ کر پالتو گھوڑابھی آبدیدہ ہوگیا

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء ) گھوڑوں کو جانوروں میں اپنی وفاداری کی وجہ سے جانا جاتا ہے جس کی کئی مثالیں بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔ایسی ہی ایک مثال برطانیہ کی کاؤنٹی گریٹر مانچسٹر میں بھی سامنے آئی جہاں ایک پالتو گھوڑا اپنی آخری سانسیں لیتی مالکن کو الوداع کہنے ہسپتال جاپہنچا۔

(جاری ہے)

کینسر کے جان لیوا مرض میں مبتلا 77سالہ شیلا مارش نامی خاتون نے بستر مرگ پر اپنے پالتو گھوڑے سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی جس پر برانون نامی گھوڑے کو ہسپتال پہنچایا گیا۔

مالکن کو بستر پر پڑا دیکھ کر گھوڑا بھی فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور مالکن کے چہرے پر پیار کرنے لگا جسے دیکھ کر خاتون کے عزیز و اقارب بھی آبدیدہ ہوگئے۔اپنے پالتو گھوڑے سے الوداعی ملاقات کے کچھ ہی گھنٹوں بعد خاتون تو دار فانی سے کوچ کر گئیں لیکن اپنے پالتو جانور سے لگاؤکی یہ داستان امر ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :