ہالی ووڈ فلم ”پیڈنگٹن “کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

پیر 10 نومبر 2014 12:23

ہالی ووڈ فلم ”پیڈنگٹن “کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) شہرہ آفاق کتاب کی کہانی پر مشتمل بھالو کے افسانوی کردار پر مبنی ہالی ووڈ فلم ”پیڈنگٹن “کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔لاطینی امریکا کے جنگلات میں فلمائی گئی اس فلم کی کہانی ایک نٹ کھٹ بھالو کے گرد گھومتی ہے جو اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے سب کی ناک میں دم کرتا نظر آئے گا۔

(جاری ہے)

فلم کے پروڈیوسر ڈیوڈ ہے مین ہیں جو اس سے قبل مشہور زمانہ بلاک بسٹر سیریز ہیری پورٹر بھی پروڈیوس کرچکے ہیں۔

فلم میں پیڈنگٹن کا کرداراداکار کولن فرتھ نبھائینگے جبکہ دیگر اداکاروں میں نکول کڈ مین،سیلی ہاکن،جولی والٹرز اور جم براڈ بینٹ شامل ہیں۔ پال کنگ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم28نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :