سیف علی خان اپنی فلم” ہیپی اینڈنگ “کی شوٹنگ میں مشغول

لاس اینجلس میں شوٹنگ کے دوران پولیس اہلکار سیف علی خان کا مداح نکلا

پیر 10 نومبر 2014 13:38

سیف علی خان اپنی فلم” ہیپی اینڈنگ “کی شوٹنگ میں مشغول

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) سیف علی خان ان دنوں اپنی فلم ہیپی اینڈنگ کی شوٹنگ میں مشغول ہیں-بالی وڈ کے اداکار سیف علی کو معروف امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک مداح مل گیا۔ یہ مداح ایک پولیس والا نکلا۔سیف علی خان ان دنوں اپنی فلم ’ہیپی اینڈنگ‘ کی شوٹنگ کے لیے لاس اینجلس میں ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے ساتھ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اس فلم کا ایک گیت ’حسینہ تو، کمینہ میں‘ کے لیے شوٹنگ کر رہے تھے۔

ایک پولیس والے نے اس دوران سیف علی خان سے ملاقات کی اور اپنا تعارف ایک مداح کے طور پر کرایا۔انھوں نے کہا کہ انھوں نے سیف کی بہت ساری فلمیں دیکھ رکھی ہیں اور انھیں ان کی فلم ’کاک ٹیل‘ بہت پسند ہے۔سات سمندر پار کے اپنے مداح کو سیف علی خان نے ناامید نہیں کیا اور ان کے ساتھ تصویر بھی کھنچوائی۔

متعلقہ عنوان :