سندھ جرنلسٹس ویلفےئرفاؤنڈیشن کا اجلاس نجی ٹی وی کے رپورٹر پر حملے کی شدید مذمت

پیر 10 نومبر 2014 16:18

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) سندھ جرنلسٹس ویلفےئرفاؤنڈیشن اور پریس کلب کے صحافیوں کی جانب سے نجی ٹی وی کے رپورٹر پر حملے کے خلاف ہنگامی اجلاس منعقد ہوااجلاس میں سندھ جرنلسٹس ویلفےئرفاؤنڈیشن کے تعلقہ صدر منورشاہین اور پریس کلب کے صحافیوں نے کہا کہ صحافی آج بھی مسائل کا شکار ہیں مگر سچ لکھنے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور رہے گا عام عوام اور غریب کی آواز کو ایوان تک پہچانے والے آج خود سڑکوں پر ہیں حکومت صحافیوں کو تحفط فراہم کرے صدر پریس کلب سانگھڑاسلم میمن،جنرل سکیٹرری رضا خان، حسن لانڈر، اختر قریشی،،صغیر احمد راجپوت،یاسین مغل ،ڈاکٹر امیر بخش بڑدی ،حاجی عیدو خان جیلانی ،سرور بلوچ،منور شاہین،معشوق علی بیگ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا، مگر آج بھی صحافت آزاد نہیں ہوسکی ہے صحافی آج بھی سچ لکھنے پر خوف اور دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں انھوں نے کہا پاکستان صحافیوں کے لئے خطرناک ملک بن چکا ہے حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے اور ہم اس واقع کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :